واشنگٹن ۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا۔ امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر خریدار عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔انہوں نے اس معاہدے کے لیے 21 ارب ڈالر کی نقد رقم کا وعدہ کیا تھا۔ ایلون مسک نے اس سلسلے میں اوریکل کے بانی لیری ایلیسن اور سعودی شہزادہ ولید بن طلال سے 7.1 ارب ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔