واشنگٹن : امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مسک نے حکومتی اخراجات میں کمی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کی وجہ سے مجھے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ایلون مسک نے کہا کہ اگر ہم نے یہ اقدامات نہ کیے تو امریکا دیوالیہ ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ نے مسک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی سربراہی میں DOGE کا محکمہ اربوں ڈالرز کی چوریاں پکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو موجود ہی نہیں۔