نیویارک : انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ خوابوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ جب تک ہم حیات ہیں ہمیں چاہیے کہ خواب دیکھیں اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی ماں بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں تو آپ کا کیا خیال ہے ؟!جی ہاں امریکی ارب پتی ایلون مسک کی 74 سالہ والدہ عمر رسیدہ ترین فیشن ماڈل بن گئی ہیں۔ وہ انگریزی جریدے Sports Illustrated کے سر ورق پر تیراکی کے لباس میں نمودار ہوئیں۔ یہ تیراکی کے لباس سے متعلق مذکورہ جریدے کا خصوصی شمارہ تھا۔ایلون کی والدہ غذائی ماہر ہیں۔ وہ ان چار خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2022ء کے لیے تیراکی کے لباس سے متعلق جریدے کے خصوصے شمارے کے سر ورق پر جگہ پائی۔ دیگر مشہور خواتین میں اداکارہ کم کارداشیان ، گلوکارہ سیارا اور موسیقار یومی نو شامل ہیں۔