ایلون مسک 3 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے

   

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ہندوستان کا دورہ ملتوی کردیا۔ میڈیا کے مطابق دنیا کے امیرترین افراد میں سرفہرست ٹیسلا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو 21 اپریل سے ہندوستان کا 2 روزہ دورہ کرنا تھا۔ ایلون مسک کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنا تھی۔ ایلون مسک کی جانب سے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع تھا۔ میڈیا ایلون مسک کے دورہ ہندوستان کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا تھا اور اسے نریندر مودی کی انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے بھی استعمال کیا جارہا تھا۔ ایلون مسک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا کمپنی کے امور میں بہت زیادہ مصروف ہونے کے باعث وہ بھارت کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔
وکست بھارت کی تعمیر میں سیول سرونٹس کے تعاون کی ضرورت
نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے سول سرویس ڈے پر سول سروینٹ کو مبارکباد دی ہے اور ان سے وکست بھارت کی تعمیر میں تعاون دینے کی اپیل کی ہے ۔ دھنکھڑ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان کے انتظامی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی ‘سول سروینٹ’ کا ملک کی ترقی میں اہم تعاون ہے ۔ دھنکھڑ نے کہا ‘‘ سول سروینٹ ڈے مبارک ہو۔ میری خواہش ہے کہ سال 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں وہ اپنی لگن کو جاری رکھیں گے ۔