ایل آر ایس اسکیم منسوخی کیلئے مٹ پلی میں بی آر ایس قائدین کا احتجاج

   

مٹ پلی /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس پارٹی ورکرس و قائدین کی جانب سے ایل آر ایس ( لیبرالائزڈ رمشین ) اسکیم کے خلاف پرزور احتجاج مٹ پلی قومی شاہراہ قدیم بس اسٹانڈ پر منظم کیا گیا ۔ پارٹی قائیدن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو کالعدم کرتے ہوئے عوام کیلئے راحت فراہم کریں ۔ کانگریس حکومت عوام کیلئے مفت اسکیموں کو فراہم کرنے والی عوام سے ایل آر ایس کے نام پر رقم وصول کروانا غیر مناسب عمل ہے ۔ فوراً اس اسکیم کو کلعدم کیا جائے بعد ازاں میونسپل کمشنر ٹی موہن کو تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی قائیدن بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ ( ٹاون صدر ) راناوینی ستیا نارائنا کونسلرس موراپوگنگادھر ،محمد جاوید ، دھیناپلی راجہ رام شیخ نواب برلہ رمیش اور دیگر نے احتجاج میں حصہ لیا۔