جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوںکے دھماکے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک وسیع و عریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیاجس سے جنگل کی سرسبزی کو شدید نقصان پہنچا ہے ، گر چہ مختلف سیکٹروں میں لگی آگ پر قابو پایا گیا تاہم زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹنے سے لوگ خوفزدہ ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پولیس، فوج اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے ۔