ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیخلاف بی آر ایس کا احتجاج ڈھونگ : کانگریس

   

حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی آر ایس کے احتجاج کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کانگریس قائدین نے سوال کیا کہ ریاستی حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کانگریس اقتدار والی ریاستوں کے خطوط پر کیوں سبسیڈی فراہم نہیں کررہی ہے۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے سلسلہ میں سوماجی گوڑہ ڈیویژن میں سٹی کانگریس کارکنوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ کو حل کرنے میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی سنجیدگی پر سوال کیا۔