ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 29 روپئے اضافہ

,

   

گذشتہ تین ماہ میں دوسری مرتبہ پکوان گیس مہینگی ہوئی
نئی دہلی 6 جون ( ایجنسیز ) ملک میں گھریلو پکوان گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 29 روپئے فی سلینڈر کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ گذشتہ تین ماہ میں گھریلو پکوان گیس سلینڈر کی قیمتوں میں یہ دوسری مرتبہ اضافہ ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ وسط ایشیاء بحران کی وجہ سے یہ اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دارالحکومت دہلی میں 913 روپئے سے بڑھ کر 942 روپئے ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اتوار 7 جون سے ان قیمتوں پر عمل آوری ہو رہی ہے ۔ قبل ازیں ماہ مارچ میں سرکاری تیل مارکٹنگ کمپنیو ںکی جانب سے فی گیس سلینڈر کی قیمت میں 60 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ وسط ایشیاء بحران کی وجہ سے توانائی سپلائیز متاثر ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکوان گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ تیل کمپنیوں کو ہورہے نقصانات کو کم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فیولس کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔ گدشتہ دنوں ایک سے زائد مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کمرشیل گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں عام آدمی پر مزید معاشی بوجھ عائد ہونے کے اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔