ایل کے اڈوانی ایمس سے ڈسچارج

   

نئی دہلی: سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو جمعرات کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں کل رات خرابی صحت کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔قبل ازیں ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ اڈوانی کو جانچ کے بعد آج دوپہر ایک بجے ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اڈوانی (96) کو پیشاب میں انفیکشن کی شکایت کے بعد کل شام 6 بجے ایمس لے جایا گیا اور تقریباً 11 بجے انہیں یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تجربہ کار لیڈر ایمس کے جیریاٹک ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے ۔ اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور دوپہر ایک بجے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ اڈوانی کافی عرصے سے بڑھاپے سے متعلق صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے عوامی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا ہے ۔ عام طور پر ڈاکٹر ان کا گھر پر معائنہ کرتے ہیں، لیکن کل رات انہوں نے یورین انفیکشن کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایمس لے جایا گیا۔