بیلگاوی(کرناٹک):کویڈ19کے خوف سے مددکے لئے کوئی بھی آگئے نہیں آنے کی وجہہ سے ایک فیملی اتوار کے رو ز ضلع بیلگاوی کے ایک گاؤں میں موسلادھار بارش میں نعش کو ایک سائیکل پر منتقل کرنے کے لئے مجبور ہوگئی۔
اس واقعہ کا ویڈیو وائیرل ہونے کے ساتھ ہی مذکورہ کانگریس اسٹیٹ یونٹ نے نعش کی منتقلی کے لئے ایمبولنس کی عدم فراہمی کے معاملے میں حکومت کی ”بے حسی“ پر مذمت کی۔
ٹوئٹر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس اسٹیٹ چیف ڈی کے شیو سکمار نے لکھا کہ”بیلگاوی کے کیتور میں مرنے والے70سالہ فرد کے رشتہ داربھاری بارش میں آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے نعش سیکل پر لے کر گئے“۔
حکومت سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ”سی ایم بی ایس یدیوراپا‘ آپ کی حکومت کہاں ہے؟ایک ایمبولنس کیوں فراہم نہیں کی گئی؟حکومت میں انسانیت کا فقدان ہے اور عالمی وباء سے نمٹنے میں حکومت ناکام ہے“۔
Family carries body on bicycle, with no ambulance, no help
Belagavi, Karnataka
In a heart-wrenching incident, a family had to transport a dead body on a bicycle as nobody came forward to help, suspecting that the man died of COVID-19. . pic.twitter.com/6oSUtfTGty— Dhirendra Pundir (@dhirendrapundir) August 17, 2020
فیملی ممبرس کے مطابق مذکورہ شخص کو دودنوں سے بخار تھا اور میڈیکل ٹیم نے کرونا وائرس کی علامتیں دیکھائی دینے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنے کافیملی کو مشورہ دیاتھا۔
فیملی جیسے ہی اسپتال لے جانے کی تیاری کررہی تھی‘مذکورہ شخص کی موت ہوگئی۔
فیملی کے لوگوں نے کہاکہ انہوں نے ایمبولنس کے لئے ایمرجنسی نمبر پر فون کال کیاتھا مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے دعوی کیاکہ پڑوسی بھی کویڈ19کے خوف کے سبب قریب نہیں ائے
Relatives of a 70-yr-old dead person in Kittur, Belagavi had to carry the body for cremation on a bicycle in heavy rains.
CM @BSYBJP, where is your govt? Why was an ambulance not provided?
This incompetent Govt lacks humanity & has been a total failure in handling the pandemic. pic.twitter.com/PQfUe2oFXg
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) August 17, 2020
آخر کار گھر والوں نے بارش کے دوران سائیکل پر نعش آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے شمشان گھاٹ لے کر گئے۔
حکومت اور اسپتال اہلکاروں فوری ردعمل کے لئے دستیاب نہیں ہوئے۔