ایمبولنس میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش

   

نئی دہلی : دہلی میں ایک شخص نے ایک ایمبولنس میں 460 بوتل شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔ یہ ایمبولنس وہ خانگی گاڑی ہے جو صفدر جنگ ہاسپٹل میں استعمال کی جاتی تھی ۔ یہ بوتلیں کونڈلی ۔ مانیسر ۔ پلوال ایکسپریس وے سے اسمگل کی جا رہی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ اس شخص کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔