ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایمبولینس کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ ایس سنیتا ساکن نمبولی اڈہ کاچی گوڑہ آج صبح 6 بجے اپنے مکان کا کچرا پھینک کر گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ تیز رفتار ایمبولینس نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سنیتا شدید زخمی ہوگئی اور اس کے رشتہ داروں نے اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ کاچی گوڑہ پولیس نے اس ضمن میں ایمبولینس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔