ایمرجنسی میں ایک ماہ جیل میں گزارنے والی93 سالہ خاتون نے ناگپور میں ووٹ دیا

   

ناگپور: ناگپور سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ ارونا چٹالے جو ایمرجنسی کے دوران ایک ماہ تک جیل میں تھیں انہوں نے چہارشنبہ کی صبح اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔مہاراشٹرا کی 288 اسمبلی سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔چتالے نے کہا کہ وہ بوڑھی ہو سکتی ہیں لیکن بڑھاپا ان کے جمہوری حق کو استعمال کرنے میں رکاوٹ نہیں ہے۔93 سالہ ارونا جو اپنی بہو کے ساتھ ناگپور شہر کے ٹاؤن ہال علاقے کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔یہ پوچھے جانے پر کہ اس عمر میں اسے ووٹ ڈالنے کی کس چیز نے ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میں بوڑھی ہوں، میں ووٹ دینا چاہتی تھی اور میرے خاندان نے اس میں میری مدد کی۔چتالے نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں بزرگ شہریوں کی مدد کرنی چاہیے اور نوجوانوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب بھی دینی چاہیے۔چتالے نے کہا کہ وہ 1975 میں لگائی گئی ایمرجنسی کے دوران ایک ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں رہی تھیں۔