نئی دہلی: ہاسپیٹلیٹی اور اس سے منسلک شعبوں کو تحریک دینے کے مقصد سے حکومت نے ایمرجنسی کریڈٹ اسسٹنس گیارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کی حد کو 50,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کرنے کو منظوری دی ہے ۔چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ فی الحال ای سی ایل جی ایس کی حد 4.5 لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ اب ہاسپیٹیلیٹی اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 50,000 کروڑ روپے کا اضافی انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ کورونا وبا کی وجہ سے بری طرح متاثر مہمان نوازی اور اس سے منسلک شعبوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔اس اسکیم کے تحت اب تک 3.67 لاکھ کروڑ روپے کے قرضوں کو منظوری دی گئی ہے ۔یہ سکیم ابھی تک جاری ہے ۔ یہ اضافی 50,000 کروڑ روپے ہاسپیٹیلیٹی اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 31 مارچ 2023 تک دستیاب ہوں گے ۔