ایمسیٹ اور نیٹ امیدواروں کو 15 جولائی تک کالج رپورٹنگ کی مہلت

   

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) ایمسیٹ انجینیرنگ کیلئے انٹر ایم پی سی طلبہ کو جو سیٹ الاٹمنٹ ہوا ہے اس کیلئے کالج میں رپورٹنگ اور متعلقہ کالج کی فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی کونسلنگ ویب آپشن کے ذریعہ رہے گی ۔ کالج بدلنے کی سہولت رہے گی ۔ اس طرح نیٹ ( میڈیکل ) کے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے اے زمرہ کے کالجس سیٹ الاٹمنٹ کے بعدکالج رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے ۔ پہلے مرحلے میں تمام سیٹ پر داخلہ نہیں ہونے پر کالج میں جتنے سیٹ ہوتے ہیں ان پر آخری مرحلے تک داخلے مکمل کئے جاتے ہیں ۔ ایم اے حمید سے دفتر سیاست میں اتوار کو 2 بجے تا 5 بجے ربط کرسکتے ہیں ۔