اسکریننگ ٹسٹ کا دو مراکز پر انعقاد، امیدواروں میں جوش و خروش
حیدرآباد 28 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ گروپ امتحانات کی آف لا ئن کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے حیدرآباد میں آج اسکریننگ ٹیسٹ منعقدکیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔اسکرینیگ ٹسٹ کے ذریعہ منتخب طلبا و طالبات کے لئے حیدرآباد میں دو مراکز پر ماہر اساتذہ و ٹرینرز کی نگرانی میں گروپ امتحانات کی تیاری کے انتظامات کئے جائیں گے۔گروپ امتحانات کی فری کوچنگ کا انعقاد ا یم ایس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کے ایم ایس خدمت انیشیٹیو کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے لیئے انہیں ریاست تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبودکااشتراک حاصل ہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج منعقدہ اسکرینینگ ٹسٹ کے مراکز کا معائنہ کیا اور اس موقع پر طلبہ نے جس طرح جوش و خروش کا اظہار کیا انہوں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ امتحانات کوچنگ کیلئے منعقدہ ایم ایس کے اسکرینینگ ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 10 جون سے پہلے کردیا جائے گا۔ منتخب طلبا و طالبات کے لئے مفت آن لائن کوچنگ کاحیدرآبادکے علاقہ مہدی پٹنم اورملک پیٹ میں انتظام کیاگیاہے یہاںطلباء اورطالبات کیلئے علیحدہ کلاسس کی سہولت دستیاب رہے گی۔ایسے طلبہ جواسکریننگ ٹیسٹ میں منتخب نہ ہو سکے ان کے لئے ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں25مراکزپر مفت آن لائن کوچنگ کاانتظام کیا جا رہاہے۔ مزید معلومات ایم ایس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔