ایم ایس ایم ای وکست بھارت۔2047 کےسفر کی ریڑھ کی ہڈی : نائب صدر جمہوریہ

   

نئی دہلی۔ 27 جون (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) وکست بھارت-2047 کے سفر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ رادھا کرشنن نے ہفتہ کو یہاں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای ڈے -2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار کے ساتھ کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کی طویل مدتی کامیابی کے لیے اختراع ، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مسلسل سیکھنے کے رجحان کو ضروری بتاتے ہوئے انہوں نے کاروباریوں سے اپیل کی کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو خطرے کے بجائے ترقی کے ایک موقع کے طور پر اپنائیں۔ تقریب میں مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی، وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔