ایم ایس سی نرسنگ کورسیس میں داخلہ کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس نے ایم ایس سی نرسنگ کورسیس میں سرکاری کوٹہ کے تحت 2022-23 کے تحت داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اہل امیدوار ویب سائیٹ knruhs.telangana.gov.in پر یکم ڈسمبر تا 7 ڈسمبر آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو آن لائن داخل کردہ درخواست کا پرنٹ اوٹ اپنے اسنادات کے ساتھ داخلہ کے وقت پیش کرنا ہوگا۔ اوریجنل سرٹیفکیٹ کی جانچ کے بعد میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ر