بل میں ہندوستان میں اگائے جانے والے 22زراعی اجناس کے لئے ایم ایس پی کے حصول ضمانت دی گئی ہے
نئی دہلی۔ بی جے پی لوک سبھا رکن ورون گاندھی ایم ایس پی قانونی ضمانت کی خواہش پر ایک خانگی رکن بل لائیں گے۔
پیلی بھیت سے لوک سبھا رکن ورون گاندھی نے اتوار کے روز کہاکہ ایم ایس پی پر قانون کا وقت آگیاہے۔ ٹوئٹر پر خانگی ممبر بل کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ ”ہندوستان کے کسانوں اور حکومتوں نے کمیشنوں کے اندر او رباہر زراعی بحران پر کافی بحث کی ہے۔
اب وقت ایم ایس پی پر ایک قانون کا ہے۔ میں نے اس کوبنایا ہے اور اس کو پارلیمنٹ میں جمعہ کرارہاہوں جس کو میں قانون سازی کا ایک قابل عمل حصہ سمجھتاہوں۔اس پر کسی بھی قسم کی تنقید کا میں خیر مقدم کرتاہوں“۔
ورون گاندھی کے خانگی بل میں ہندوستان میں اگائے جانے والے 22زراعی اجناس کے لئے ایم ایس پی کے حصول ضمانت دی گئی ہے۔
مذکورہ بل کا کہنا ہے کہ ایم ایس پی پیداور کی جامع لاگت سے زیادہ 50فیصد کی شرح پر متعین کیاجاتا ہے‘ جس میں سوامی ناتھن کمیٹی2006کی سفارشات کے تحت ادائیوں پر حقیقی اخراجات‘ غیرادائیگی والے خاندانی لیبر کی قدر‘ اور مقرر ہ زراعی اثاثوں پر پہلے سے طئے شدہ کرائے شامل ہیں۔اس میں کہاگیاہے کہ ”کوئی بھی کسان مذکورہ بالا اعلان کردہ ایم ایس پی قیمت سے کم قیمت کا احساس کرتا ہے وہ وصول شدہ اور ضمانت شدہ ایم ایس پی کے درمیان قیمت کے فرق کے برابر معاوضہ کا حقدار ہوگا“۔
قانون بنانے کے لئے وزرات زراعت اور فارمرس ویلفیر میں ایک علیحدہ محکمہ تشکیل دینے کی بھی سفارش اس بل میں کی گئی ہے۔
مذکورہ محکمہ کی نگرانی ایک علیحدہ فیصلہ ساز کریں گے جو کسانوں کے نمائندوں‘ عوامی عہدیداروں اور زراعت پالیسی کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔