ایم ایل ایز کی خرید و فروخت میں 1.25 کروڑبرآمد

   

جئے پور: راجستھان پولیس کے اسپیشل آپریشنس گروپ (ایس او جی) جو اشوک گہلوٹ حکومت کو گرانے کیلئے ایم ایل ایز کی مبینہ خرید و فروخت کی کوششوں کی تحقیقات کر رہا ہے، اس نے تین افراد کے قبضہ سے 1.25 کروڑ روپئے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک نیوز ایجنسی نے عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ تینوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ اودئے پور میں ایس او جی نے اپنے آپریشن میں دو کاروں میں سوار تین افراد کے قبضہ سے یہ رقم برآمد کی۔ اس تمام معاملہ کی تحقیقات میں راجستھان پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ بھی معاونت کر رہا ہے۔ گہلوٹ حکومت کو گرانی کی کوششوں میں ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ نمایاں مشتبہ لیڈر بن کر ابھرے۔ انہیں ان کے تمام عہدوں سے کانگریس ہائی کمان نے برطرف کردیا ہے۔