سلطانپور : اترپردیش کے ضلع سلطانپور میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کچھ شرپسند عناصر نے شرم جیوی ایکسپریس ٹرین میں گھس کر ضلع مئو کی محمدآباد سیٹ سے ایم ایل اے منو انصاری کے سیکورٹی گارڈ راکیش پر گذشتہ رات حملہ کر کے اس کی کاربائن گن چھین کر اسٹیشن سے پہلے ٹرین کو روکا اور کود کر فرار ہوگئے ۔گورنمنٹ ریلوے پولیس(جی آر پی) نے زخمی حالت میں سپاہی کوٹرین سے اتار کر ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں حالت نازک ہوتا دیکھ ڈاکٹروں نے اسے دیر رات ٹراما سنٹر لکھنؤ ریفر رکردیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ایم ایل اے منو انصاری کے گنر راکیش شرم جیوی ایکسپریس سے جارہے تھے ۔