ایم ایم عبداللہ ڈی ایم کے پارٹی کے راجیہ سبھا امیدوار

   

چینائی : برسراقتدار ڈی ایم کے پارٹی نے ٹاملناڈو سے 13 ستمبر کے راجیہ سبھا ضمنی چناؤ کیلئے ایم ایم عبداللہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ عبداللہ ضلع پڈوکوٹائی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈی ایم کے لیڈر ہیں۔ انہیں جنوری 2021ء میں پارٹی کی این آر آئی ونگ کا جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا تھا۔ آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر اور رکن راجیہ سبھا اے محمد جان کے مارچ 2021ء میں انتقال کے سبب اس ضمنی چناؤ کی ضرورت پیش آئی ہے۔