ایم ایم ٹی ایس کی 34 خدمات آج اور کل منسوخ

   

حیدرآباد 20 مئی ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ایم ایم ٹی ایس کی 34 خدمات کو 21 اور 22 مئی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جن ایم ایم ٹی ایس ٹرینس کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں لنگم پلی ۔ حیدرآباد کی نو خدمات اور حیدرآباد لنگم پلی خدمات کی نو ٹرینیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلک نما ۔ لنگم پلی کی سات ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا اور لنگم پلی ۔ فلک نما کی سات خدمات منسوخ رہیں گی ۔ کہا گیا ہے کہ دوسری جو خدمات منسوخ کی گئی ہیں ان میں سکندرآباد ۔ ہنگم پلی اور لنگم پلی ۔ سکندرآباد ٹرین کی خدمات بھی شامل ہیں۔ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔