ایم اے حمید کی دختر کاایم بی بی ایس میں مفت داخلہجناب احمد بخاری کی مبارکباد

   

نظام آ باد۔ 7 ڈسمبر ( ای میل ) ایم اے حمید کیریر کونسلر روز نامہ سیاست کی دختر عزیزی مر یم ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ کیلئے قومی سطح پر منعقدہ NEET امتحان میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور NEET امتحا ن کی تیاری ازخود کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات سے کا میا بی حاصل کی ۔ نشانات کی بنیاد پر ہی اس ہونہار طالبہ کو وی آرکے ویمنس کا لج میں ایم بی بی ایس کورس سال اول میں مفت داخلہ دیا گیا ہے۔احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایم اے حمید اور ان کی دختر کو مبارکباد دی ہے۔