ایم اے مقیم ہائی کورٹ ایڈوکیٹ کی آج بی آر ایس میں شمولیت

   

سدا سوپیٹ۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منا بین فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر و چیئرمین و ہائی کورٹ ایڈوکیٹ جناب مقیم نے اپنے حامیوں کے ہمراہ بی ار ایس میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجودہ رکن بلدیہ الحاج الیاس شریف اور سابقہ رکن بلدیہ محمد اعجاز کے علاوہ سینیئر قائد محمد عثمان بھی بی ار ایس پارٹی میں میں شامل ہو رہے ہیں۔ آج صبح 11 بجے درگاہ حضرت محبوب پاشاہ گراؤنڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور ہینڈ لوم کارپوریشن چیئرمین چنتا پربھا کر شرکت کریں گے۔ اسی جلسے عام میں ایم اے مقیم ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں بی آر ایس کی رکنیت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی اقلیتوں کے ساتھ ایک حقیقی دلچسپی ہی انہیں بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی طرف راغب کر رہی ہے۔