ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے ویب کونسلنگ اہل امیدواروں کی فہرست جاری

   

حیدرآباد /30 جنوری :تلنگانہ کے 10 سرکاری ، 19 خانگی میڈیکل کالجس اور 4 میناریٹی میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس اے زمرہ
(CAQ)
نشستوں پر داخلے کیلئے اور دس ڈنٹل کالجس میں بی ڈی ایس داخلے کیلئے نیٹ کامیاب رجسٹریشن کئے امیدوار اہل قرار پانے پر فہرست جاری کی گئی جن کے نام اس میں شامل ہیں ۔ وہ کالج کیلئے ویب آپشن کو ترجیح دے سکتے ہیں ۔ اس کا اندرون ایک دو یوم شیڈول دیا جائیگا ۔ اس سال میڈیکل کونسلنگ میں تاخیر ہورہی ہیں اور آل انڈیا کوٹہ کی 15 فیصد نشستوں پر داخلے آن لائن کونسلنگ سے دیئے جارہے ہیں ۔ اس اثناء ایوش ، یونانی ، ہومیوپتھی ، آیورویدک کورسز میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن /31 جنور ی تا /6 فبروری کئے جاسکتے ہیں ۔ ایم اے حمید سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے رابطہ کرسکتے ہیں ۔