حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دفتر سیاست کے عابد علی خاں سنٹینری ہال عابڈس پر اتوار 18 دسمبر کو 10-30 بجے صبح سال حال تلنگانہ میں ایم بی بی ایس میں داخلے پانے والے 604 مسلم طلباء وطالبات کو ایوارڈس دئیے جائیں گے ۔ ادارہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے اے زمرہ میں گورنمنٹ / پرائیوٹ اور میناریٹی میڈیکل کالجس میں داخلے پانے والے طلبہ کو سرٹیفیکٹ میڈل دئیے جائیں گے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب محمد لطیف خاں چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ایم اے حمید کنوینر نے طلباء وطالبات سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔