ایم بی بی ایس میں داخلے کی ماپ اپ کونسلنگ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں اے زمرہ کے داخلے کی کونسلنگ کا آخری مرحلہ ماپ اپ کیلئے 11 اور 12 دسمبر ایک بجے تک وقت دیا ہے ۔ اس دفعہ دوسرے مرحلے میں داخلہ پائے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس امیدواروں کو آخری مرحلہ میں ویب آپشن کا موقع نہیں دیا گیا ۔ جن کالجس میں مختلف زمرجات میں نشستیں مخلوعہ تھی ان کو پر کیا جائے گا ۔ مسلم میناریٹی امیدواروں میں 424 نیٹ کے مارکس پر داخلہ ہوئے اس میں 424 یا 423 تک داخلہ مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈز پر ایم اے حمید کی رہنمائی سے استفادہ کریں ۔