ایم بی بی ایس میں گروکل اسکولس کے 190طلبہ کو داخلہ کے ٹی آر کا اظہار مسرت

   

حیدرآباد8فروری (یو این آئی) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پہلے راونڈ کی کونسلنگ میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلوں کیلئے ریاستی حکومت کے تلنگانہ سوشیل ویلفیر گروکل اسکولس کے 190طلبہ کو داخلہ ملنے پر مسرت کااظہار کیا ہے ۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس سلسلہ میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ گذشتہ 6برسوں میں 512سے زائد ایسے طلبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل ہوا ہے ۔تارک راماراو نے اس خصوص میں ریاستی وزیر بہبود کے ایشور کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔