حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایم بی بی ایس میں داخلوں میں نیٹ 2022ء کے اسکور پر اے زمرہ میں 603 مسلم امیدواروں نے داخلے حاصل کئے۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ویب کونسلنگ کے تین مرحلوں کے بعد اے زمرہ (سی اے کیو) میں گورنمنٹ میڈیکل کالجس بشمول عثمانیہ، گاندھی، کاکتیہ میڈیکل اور نئے میڈیکل کالجس میں مسلم امیدواروں کی تعداد 179 رہی جبکہ پرائیویٹ نان مائناریٹی میڈیکل کالجس میں 94 اور چار مسلم مائناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 طلبہ نے داخلہ حاصل کیا۔ سال حال بی سی ای زمرہ کا کٹ آف مارکس 422 اور مسلم مائناریٹی کالجس میں 424 رہا۔ آخری مرحلہ ماپ اپ کے بعد جو زمرہ جات کا کٹ آف رہا وہ او سی (عام زمرہ) 449، بی سی اے 360، بی سی بی 437، بی سی سی 372، بی سی ڈی 444 اور بی سی ای میں 422 اور ایس سی 373 اور ایس ٹی 376 رہا۔ اس زمرہ کے مسلم طلبہ کو ادارہ سیاست، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے ایوارڈ، میڈل دیا جائے گا۔ طلبہ اپنا نام کالج کا نام ایم اے حمید کو واٹس اپ کریں۔ 9290201021