ایم سی ڈی الیکشن میں 50فیصد ووٹنگ

   

نئی دہلی: دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کیلئے تمام 250 وارڈوں کیلئے صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہو ئی۔ اطلاعات کے مطابق 5:30بجے شام تک 50فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ شدید سردی کے باوجود صبح سے ہی ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں میں جوش و خروش نظر آ یا۔ اس بار بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات میں 1349 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم سی ڈی کا کام دہلی کاکچرا صاف کرنا، تاجروں کو ایماندارانہ لائسنس دینا، سڑکیں بنوانا، پارکوں کی صفائی کرنا ہے۔ ایم سی ڈی کا قیام 1958 میں کیا گیا تھا۔ سال 2012 میں اس وقت کی وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشت کے دور میں اسے تین حصوں، شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا تھا، تاہم اس سال یہ تینوں پھر سے متحد ہو گئے ہیں۔ ایم سی ڈی میں بی جے پی 15 سال سے اقتدار میں ہے۔