ایم سی ڈی میئر کا آج الیکشن

   

نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے جمعہ یعنی کل 6 جنوری کو دہلی میں ہونے والے میئر کے انتخاب سے پہلے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ عام اآدمی پارٹی نے مکیش گوئل کو دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائد ایوان بنایا ہے۔ وہ وارڈ نمبر 15 آدرش نگر سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ مکیش گوئل موجودہ کارپوریشن کے سب سے پرانے کارپوریٹر ہیں، وہ 1997 سے مسلسل کارپوریٹر ہیں۔مکیش گوئل کے نام کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور کیجریوال حکومت کے درمیان محاذ آرائی شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق عام اآدمی پارٹی رہنما سوربھ بھاردواج نے ٹوئٹ کیا کہ یہ روایت رہی ہے کہ سب سے سینئر ممبر کو ہی پروٹیم اسپیکر اور پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا جاتا ہے، لیکن بی جے پی تمام جمہوری روایات اور اداروں کو تباہ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے 5 جنوری کو بی جے پی کارپوریٹر ستیہ شرما کو ایم سی ڈی کے میئر کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے والے پہلے ہاؤس کی پہلی میٹنگ کے لیے پریذائیڈنگ افسر کے طور پر نامزد کیا۔