ایم پی۔ بجرنگ دل کارکنان لوجہاد کا الزام لگاکر ایک عورت کے فلیٹ میں داخل ہوئے‘ دوستوں کے ساتھ مارپیٹ کی

,

   

پولیس کے بموجب مذکورہ خاتون اپنے مرد دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا جشن منارہی تھی۔ اس پارٹی میں بجرنگ دل کارکنان جو تمام مردوں پر مشتمل ایک بڑی گروپ نے خلل پیدا کردیا۔


لوجہاد کا الزام لگاتے ہوئے دائیں بازو تنظیم بجرنگ دل کارکنوں نے ایک 24سالہ خاتون کی سالگرہ تقریب کو اس کے گھر میں داخل ہوکر حملہ کرتے ہوئے تہس نہس کردیا۔ مدھیہ پردیش کے اندرو شہر میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ خاتون اپنے مرد دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا جشن منارہی تھی۔ اس پارٹی میں بجرنگ دل کارکنان جو تمام مردوں پر مشتمل ایک بڑی گروپ نے خلل پیدا کردیا۔

ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جس میں ایک عورت اپناچہرہ چھپائے بیٹھی ہوئی ہے کہ جبکہ اس کے دوستوں میں سے ایک کی بجرنگ دل کارکنا پیٹائی کررہے ہیں۔

مذکورہ دائیں بازو کارکنوں نے اس عورت اور اس کے دوستوں کو ایم ائی جی پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں پر ایک شکایت درج کرنے کے لئے اسکو مجبور کیاگیا۔ مگر عورت نے شکایت کرنے سے انکار کردیا۔

https://twitter.com/KashifKakvi/status/1617102717910142978?s=20&t=IvnVHU28kHJHRZs0mJrKig

وہیں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر سیما شرما نے لوجہاد یامذہبی زوایہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا او رکہاکہ ابھی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس افیسر نے رپورٹرس کوبتایاکہ ”عورت اپنے مرد دوستوں کے ساتھ سالگرہ پارٹی منارہی تھی۔ میں اس پر بات نہیں کروں گی کہ آیا یہ مذہبی زوایہ ہے کیونکہ ابھی تحقیقات جاری ہے۔ عورت کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے“۔