ایم پی سی کی میٹنگ میں پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا متفقہ فیصلہ

   

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی 8 فروری سے ہونے والی تین روزہ میٹنگ میں پالیسی ریپو ریٹ کو 4 فیصد پر برقرار رکھنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا، لیکن اقتصادی ترقی میں تیزی لانے اور اس کے مضبوط ہونے تک مانیٹری پالیسی کو نرم رکھنے کا فیصلہ ایک کے مقابلے پانچ ووٹوں کی اکثریت سے لیا گیا۔ مرکزی بجٹ کے بعد یہ آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی جو لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر 7 فروری کو مہاراشٹر میں سرکاری تعطیل کا اعلان ہونے کے سبب 8 تاریخ کو شروع ہوئی۔