ایم پی میں بھاجپاکی بوتھ توسیعی اسکیم کی مدت میں 5فروری تک توسیع

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی بوتھ توسیع اسکیم کی مدت پانچ فروری تک بڑھا دی گئی ہے ۔ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے ٹویٹ کے ذریعہ سے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ توسیعی اسکیم کا وقت پانچ فروری تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ریاست میں 20 جنوری سے یہ اسکیم شروع کی گئی تھی اور اس کی مدت آج ختم ہورہی ہے ۔اس کے تحت ریاستی بی جے پی کے سینئر رہنما مختلف بوتھ تک جارہے ہیں اور بوتھ سطح تک تنظیم کو اور مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔اس دوران بوتھ سطح کے عہدے داروں سے سینئر رہنما بات چیت وغیرہ کرتے ہیں۔اس کے تحت صدر وشنو دت شرما، ریاستی بی جے پی اور عہدے دار بھی ہر روز بوتھ سطح پر پہنچ رہے ہیں