ایم پی پولیس کی جانب سےشہر میں ایک اور گرفتاری

   

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) مدھیہ پردیش اے ٹی ایس کی جانب سے دہشت گردی کیس میں مفرور ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد سلمان ساکن جواہر نگر رنگاریڈی جو پیشہ سے مزدور بتایا جاتا ہے حزب التحریر دہشت گردی کیس میں مفرور تھا حالانکہ مدھیہ پردیش اے ٹی ایس اور مرکزی انٹلیجنس ایجنسی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن محمد سلمان کی گرفتاری نہ ہوسکی تھی۔ تازہ ترین کارروائی میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اسے بھوپال منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کل مدھیہ پردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے محمد سلیم، محمد عباس علی، عبدالرحمن، محمد حمید ، شیخ جنید کو گرفتار کرکے انہیں بھوپال منتقل کیا تھا اور ان کے قبضہ سے جہادی لٹریچر اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔ب