ایم پی ڈی آفس بوسیدہ، آفسران ہیلمٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے مجبور

   

جگتیال /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال ضلع بیر پور منڈل مستقر میں ایم پی ڈی او آفس ایک بوسیدہ خستہ حال عمارت میں قائم ہے۔ ماضی میں عمارت کا ایک حصہ اس وقت گر گیا جب اہلکار دفتر میں ہی تھے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ معلوم نہیں کہ چھت کس لمحے گرے گی۔ جس کے نتیجے میں دفتری ملازمین دفتر میں کام کرنے سے گریزاں ہیں۔ اس پس منظر میں دفتر کے تمام عملہ ہیلمٹ پہن کر کام کررہے ہیں۔ اور آفس میں کام کیلیے آنے والی عوام بھی ہیلمٹ پہن کر اندر داخل ہورہے ہیں عوام کیلئے باہر ہیلمٹ رکھے گئے تاکہ جانی و جسمانی نقصان سے بچنے کیلئے آنے والے ہیلمٹ پہن کر داخل ہوسکے اس عمارت سے آفس کو دوسری عمارت میں بدلنے کا مطالبا کررہے ہیں ۔
کانگریس قائد سریش کمار شیٹکار کی سالگرہ
نارائن کھیڑ /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق رکن پارلیمنٹ و نائب صدر ٹی پی سی سی سریش کمار شیٹکار کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس کے پارٹی کے کارکنوں قائدین نے محلہ منگل پیٹ سے بابا فنکشن ہال نارائن کھیڑ تک ایک بھاری جلوس کے ساتھ پہونچکر سالگرہ کا کیک کٹ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق کوآپشن ممبر و نارائن کھیڑ منڈل کے صدر ایم اے وحید ظہیر سابق کوآپشن ممبر ایم اے رشید میر اشفاق حسین کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کارکنوں قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔