ایندھن سے بھرے ٹینکر میں آگ ایک شخص کی موت، 21 زخمی

   

کھرگون : مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بسٹان تھانہ علاقے کے تحت انجنگاؤں کے نزدیک آج علی الصبح ایندھن کے ٹینکر کے حادثے میں ایک نوجوان خاتون کی موت اور 21 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ کھرگون سے 30 کلومیٹر دور بسٹان تھانے کے علاقے کے انجن گاوں کے نزدیک ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر صبح سویرے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 سالہ رنگو بائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔