ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف 20 جون کو سی پی آئی کا احتجاج

   

نئی دہلی 16جون (سیاست ڈاٹ کام ) مودی حکومت کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) 20 جون کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔پارٹی کے ریاستی سکریٹریٹ نے یہ فیصلہ منگل کو یہاں اپنے اجلاس میں کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق پارٹی عہدیداروں نے اپنی ’زوم‘ایپ کے ذریعہ میٹنگ کی جس میں 20 جون کو ’اینٹی پٹرول ہائک ڈے ‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔