این آر آئیز، منا اورو ۔ منابڈی پروگرام میں شراکت دار بننے کیلئے آمادہ

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے این آر آئیز ان کی ترقی کے لئے راہ ہموار کرنے والے اسکولس کی ترقی اور انھیں کچھ واپس لوٹانے اور بدلہ ادا کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں۔ ان میں کئی ریاستی حکومت کے ’منا اورو ۔ منا بڈی‘ پروگرام میں شراکت دار بننے کے لئے آمادہ ہیں۔ ٹی آر ایس این آر آئی کوآرڈینیٹر مہیش بیگالہ نے جمعہ کو یہاں پرگتی بھون میں ٹی آر ایس ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور اس پروگرام میں شراکت دار بننے کے لئے تلنگانہ این آر آئیز کی دلچسپی کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کے ٹی آر کو بتایا کہ انھوں نے ان کے آبائی گاؤں میں گورنمنٹ اسکول کی ترقی کے لئے اپنے طور پر کس طرح تعاون کیا جہاں ایک کروڑ روپئے لاگتی کام شروع کئے گئے اور ریاستی حکومت کے ساتھ کس طرح اشتراک کیا۔ مہیش نے کہاکہ وہ جلد ہی این آر آئیز کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام کرتے ہوئے ان کی آراء حاصل کریں گے اور اس میں ان کے حصہ لینے کے لئے راہ ہموار کریں گے۔