حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت کا مطالبہ کرکے احتجاج پر گرفتار کئے گئے این ایس یو آئی کارکنوں کو عدالت نے آج ضمانت منظور کردی۔ این ایس یو آئی ریاستی صدر بی وینکٹ اور دیگر 18 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وائس چانسلر کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ چنچل گوڑہ جیل میں محروس ان کارکنوں سے راہول گاندھی نے 7 مئی کو ملاقات کی اور اظہار یگانگت کیا تھا۔ مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے بعد آج شام رہائی عمل میں آئی۔ پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ر