این ایف سی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نیو کلئیر فیول کامپلکس حیدرآباد ( این ایف سی) میں 273 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اسٹائفنڈری ٹرینی 241 اپرڈیژن کلرک 12 ، ورک اسسٹنٹ 20 ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے میکانیکل ، کمیکل ، الکٹرانکس ، سیول ، آرکٹکچر اور آٹو موبائل وغیرہ ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے جائیداد کے مطابق دسویں جماعت کامیاب اور متعلقہ سبجیکٹس میں ڈپلوما ( انجینئیرنگ ) بی ایس سی کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار کا انتخاب پرلمنری ٹسٹ ، اڈوانس ٹسٹ ، فزیکل ، اسٹانڈرڈ ٹسٹ اور اسکل ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائین میں 10 جنوری 2020 تک داخل کرنا ہوگا ۔ ویب سائیٹ https://www.nfc.gov.in ملاحظہ کریں۔