این سی ای آر ٹی نے بارہویں درجہ کی کتاب میں پھر بڑی تبدیلی کی

   

نئی دہلی : این سی ای آر ٹی نے ایک بار پھر تاریخ کی کتاب میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ تبدیلی این سی ای آر ٹی کے بارہویں درجہ کی کتاب میں کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’ہڑپّا تہذیب کی ابتدا اور زوال‘ باب میں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ انتہائی اہم ہے۔ اس تبدیلی کو رواں تعلیمی سال یعنی 25۔2024 سے نافذ کیا جائے گا۔ این سی ای آر ٹی نے اس تعلق سے سی بی ایس ای کو بھی جانکاری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے وادی سندھ، راکھی گڑھی میں آثار قدیمہ ذرائع سے ملے قدیم ڈی این اے کی تحقیق میں جو بات سامنے آئی ہے، وہ پہلے سے موجود جانکاری کو چیلنج پیش کرتی ہے۔ اس میں خاص طور سے آریہ کے امیگریشن کو خارج کیا گیا ہے۔ نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہڑپا اور ویدک لوگوں کے درمیان کے ممکنہ رشتوں پر پھر سے بہتر تحقیق کی ضرورت ہے۔ خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ آثار قدیمہ کی تلاش میں ملے ٹھوس ثبوتوں کے بعد نصاب میں ہڑپا تہذیب کی تصویر کشی میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق این سی ای آر ٹی نے درجہ 12 علاوہ کے علاوہ درجہ 7، 8، 10 اور 11 کی تاریخ اور سماجیات کے نصاب میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔