این سی- کانگریس اتحاد کا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی ڈوب گیا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

   

جموں : وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں پھوٹ کے آثار نمایاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ماضی میں بھی انہیں شکست دی اور موجودہ انتخابات میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔انہوں نے کٹھوعہ میں چناوی ریلی سے خطاب میں کہاکہ مودی کی بدولت آج جموں وکشمیر میں امن و امان ہے ۔دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوئے اور آج کشمیر میں ترنگالہرا رہا ہے ۔ ’ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں پھوٹ کا دعویٰ کرکے انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ نے راہول گاندھی پر واضح کیا کہ وہ کشمیر کے بجائے جموں پر توجہ مبذول کریں۔