این وائی سی میئر نے جذبہ دیوالی پر عمل کرنے کا لوگوں پر زوردیاکیونکہ کمیونٹیاں نفرت پرمشتمل جرائم میں ملوث ہیں

,

   

ایک واضح اعلان کے ساتھ کہ عوام کو دیوالی کے جدبے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے زور کے ساتھا نہوں نے کہاکہ”یہاں بہت زیادہ اندھیرا ہے۔ ہم صرف ان مقامات کی تلاش کرنے کی خواہش میں مصروف ہیں جس سے ہم متفق نہیں ہیں‘۔


نیویارک۔ کیونکہ طبقات نفرت پر مشتمل جرائم اور اندھیرے کے چنگل میں جارہے ہیں نیویارک شہر کے میئر ایریک آدمس نے لوگوں پر بھگوان رام‘ سیتا اور دیوالی کے جذبے کے ساتھ زندگی بسر کرنے اور سال کا ہردن روشنی کی مینار بننے پر زور دیا۔

ایک واضح اعلان کے ساتھ کہ عوام کو دیوالی کے جدبے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے زور کے ساتھا نہوں نے کہاکہ”یہاں بہت زیادہ اندھیرا ہے۔

ہم صرف ان مقامات کی تلاش کرنے کی خواہش میں مصروف ہیں جس سے ہم متفق نہیں ہیں‘۔

ادمس نے ہند امریکی‘ جنوبی اشیائی او ردیگر دیوالی منانے والے کمیونٹیوں کے لئے اپنی رہائش پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”ائیے رام‘ سیتا او ردیوالی کے جذبے میں رہتے ہیں۔ائیے اس پر عمل کریں گے کہ یہ تعطیل کس چیز کی نمائندگی کرتی ہے اور پھر ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے“۔

انہوں نے 1100سے زائد لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے یہ وقت ہے دیوالی میں بسر کریں‘ اور بیٹھ کر بات کریں‘ سکھوں‘ ایشیائی امریکی پیسیفک ائلینڈرس اور وہ جو ایل بی بی ٹی کیو+کمیونٹیاں ہیں‘ افریقی‘ امریکی‘ لاتینوس‘ ائرش اور یہودی اور پولش اور وہ تمام گروپس جو ا س شہر کو بناتے ہیں ان کے خلاف نفرت پر مشتمل جرائم سے پیچھے ہٹ جائیں۔

ہمیں روشنی کی وہ شمع بننا ہے جو دیکھاتی ہے ملک میں اندھیروں کاکیسے دور کیاجاتا ہے۔

ہندوستانی سفیر جنرل برائے نیویارک رندھیر جئے سوال کے علاوہ بہت سارے ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز اور شہر کی اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔

ادمس نے کہاکہ میرے سکھ بھائیوں اوربہنوں نے ہزاروں لوگوں کوبلاتفریق مذہب وعقیدہ اپنے گروداروں میں کھانا کھلاتے ہیں یہ کام انہوں نے کویڈ19کے دوران بھی جاری رکھا تھا۔