رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے اونچاہار واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن(این ٹی پی سی) میں کوئلہ لے کر آئی مال گاڑی سے نوجوان کی نعش برآمد ہونے سے ہلچل مچ گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب این ٹی پی سی اونچاہار میں کوئلہ لے کر آئی مال گاڑی میں 35سال نامعلوم شخص کی نعشبرآمد ہوئی۔ مال گاڑی دھن باد سے کوئلہ لے کر این ٹی پی سی آئی تھی۔ جب این ٹی پی سی ملازمین نے کوئلہ خالی کرنے کے مقصدے سے مال گاڑی کے پاس گئے تو اس کے ایک ڈبے میں ایک نعشپڑی ہوئی ملی، متوفی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔