نئی دہلی: این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے قطر میں کیو آر کوڈ پر مبنی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) ادائیگی سروس شروع کرنے کے لیے کیو این بی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔این پی سی آئی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ملک بھر میں کیو آر کوڈ پر مبنی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) ادائیگیوں کو شروع کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کیو این بی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پہل کیو این بی مرچنٹ نیٹ ورک کے ذریعے قطر میں یو پی آئی کی ادائیگی تسلیم کئے جانے کے قابل بنا کر ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے ، جس سے ملک میں آنے اور جانے والے ہندوستانی مسافروں کو کافی فائدہ ہوگا۔