این ڈی اے قائدین کی آج ڈنر میٹنگ

,

   

نئی دہلی ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایگزٹ پولس نے این ڈی اے کی اقتدار پر واپسی کی پیش قیاسی کی ہے، جس کے تناظر میں بی جے پی زیرقیادت اتحاد کے سرکردہ قائدین منگل کو ڈنر پر میٹنگ ہوگی جس کے میزبان صدر پارٹی امیت شاہ ہیں جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے، پارٹی ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ چیف منسٹر بہار اور صدر جے ڈی (یو) نتیش کمار، شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کی اس میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے، جو لوک سبھا چناؤ کیلئے ووٹوں کی 23 مئی کو گنتی سے دو روز قبل منعقد ہوگی۔ کلیدی بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزراء اور مودی کی میٹنگ بھی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ ڈنر سے قبل پارٹی ہیڈکوارٹرز میں طے کی گئی ہے۔ بی جے پی کا ڈنر ترتیب دینے کا فیصلہ ایگزٹ پولس کے پیش نظر ہوا ہے جس میں لگ بھگ سبھی پولس نے مودی کیلئے ایک اور میعاد کی پیش قیاسی کی ہے۔