این ڈی اے مایوسی تھی مگر 10فیصد کوٹہ نے حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ رام ولاس پاسوان 

,

   

ایل جے پی چیف رام ولاس پاسوان نے کہاکہ قومی سطح پر اپوزیشن جماعتیں ’’ الجھن‘‘ کاشکار ہیں اور کانگریس اتحاد بنانہیں سک رہی ہے‘ کیونکہ ہم اترپردیش میں جوں کے توں ہیں۔

نئی دہلی۔ایل جے پی کے صدر اور یونین منسٹر رام ولاس پاسوان نے دوروز قبل کہاکہ حکومت کا یہ فیصلہ جس میں معاشی طور پر کمزور لوگوں کو عام زمرے میں دس فیصد تحفظات کی فراہمی سے این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے اندر حوصلہ افزائی کی وجہہ بنے گا

۔پاسوان نے انگریزی روزنامہ دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ’’ یہ سچ ہے کہ حالیہ دنوں میں بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں ہوئی شکست کی وجہہ سے ہم لوگ مایو س تھے مگر وزیراعظم مودی نے دس فیصد کوٹہ کے ذریعہ اپوزیشن کو چت کردیا۔اب یہ ہمارے شاندار ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ کوٹہ کو قبول کرنے سے انکار کے متعلق آر جے ڈی کے فیصلے سے اعلی ذات والے ووٹرس میں برہمی دیکھی جارہی ہے اور بہار کے عظیم اتحاد میں اس کے متعلق بے چینی دیکھی جارہی تھی۔

سابق کی حکومتیں وی پی سنگھ اور پی وی نرسمہا راؤکی جانب سے بنا دستوری ترمیم کے کوٹہ نافذ کرنے کے معاملے کویاد کرتے ہوئے پاسوان نے کہاکہ دس فیصدکو اب پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے اور اب اس کے بعد اس کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔

پاسوان سے پوچھے جانے پر کہ سپریم کورٹ کے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو واپس لینے کے لئے سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس پیش کئے جانے کے بعد دباؤ میں اکر اس بی جے پی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ تو نہیں لیاہے تو انہوں نے کہاکہ ’’ ممکن ہے اعلی ذات والوں کی جانب سے اس ضمن بہت احتجاج کیاگیا۔

مگر اس بات کو پورے بھروسہ کے ساتھ بھی نہیں کہاجاسکتا ‘‘۔ایل جے پی چیف رام ولاس پاسوان نے کہاکہ قومی سطح پر اپوزیشن جماعتیں ’’ الجھن‘‘ کاشکار ہیں اور کانگریس اتحاد بنانہیں سک رہی ہے‘ کیونکہ ہم اترپردیش میں جوں کے توں ہیں۔

پاسوان نے کہاکہ این ڈی اے ترقی کے ایجنڈہ پر الیکشن لڑے گی۔رام مندر کے متعلق انہو ں نے کہاکہ ’’ وزیراعظم نے عدالت کے فیصلے پر انحصار کی جو بات کہی اس سے این ڈی اے میں شامل کئی پارٹیوں نے اطمینان کی سانس لی ہے‘‘۔

لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کرنے کا اعلان کرنے والے ایل جے پی قائد نے واضح طور پر بیوی کے الیکشن لڑنے کی باتوں سے انکار کیا۔