ایودھیااراضی تنازعہ : سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت

   

نئی دہلی ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ ایودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کی اہم سماعت چہارشنبہ کو کرے گی ، تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ سیاسی طور پر حساس کیس کو آیا ثالثی کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔ اعلیٰ عدالت نے 26فبروری کو کہا تھا کہ وہ 6مارچ کو حکم نامہ جاری کرے گی کہ اس معاملہ کو عدالت کے مقررہ ثالثی سے رجوع کردیا جائے یا نہیں ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں 5رکنی دستوری بنچ نے متحارب حریفوں سے کہا تھا کہ کئی دہے قدیم اس تنازعہ کو ثالثی کے ذریعہ دوستانہ طور پر حل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں ۔